صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےپائن ایونیو اور اڈا پلاٹ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اڈا پلاٹ کے اطراف جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔
اڈا پلاٹ پر تجاوزات کے خاتمے کے بعد گرین بیلٹ اور لینئر پارک پر کام جاری ہے۔اڈا پلاٹ کے اطراف غیر قانونی سائن بورڈز، شیڈز اور تجاوزات کے خاتمے سے پارکنگ ایریا کشادہ ہوا ہے۔پارکنگ ایریا میں ٹف ٹائلز اور بیوٹیفکیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پارکنگ ایریا اور گرین بیلٹ کے ڈیزائن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فائیو، ڈائریکٹر انجینرنگ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔