چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی بورڈ کا اجلاس، اسلام آباد میں سینما انڈسٹری کی بحالی کا فیصلہ

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی بورڈ کا 13واں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ڈی اے کے تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد میں سینما انڈسٹری کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا، سینما کے قیام کے لئے ماضی میں الاٹ کئے گئے پلاٹوں کو قوانین کے مطابق ری ڈویلپمنٹ کرنے کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔شہر میں جدید تقاضوں کے مطابق عالمی معیار کے سینما تعمیر کئے جائیں گے۔سنیما کے قیام کے لئے مزید 4 سائٹس متعارف کروانے کی بھی منظوری دی گئی۔مالیاتی امور کو بہتر بنانے کیلئے سی ڈی اے کے ریسورس ونگ کو ممبر فنانس کے ماتحت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ریسورس ونگ کو ممبر فنانس کے ماتحت کرنے کا مقصد ریونیو اہداف کو بہتر طریقے سے حاصل کرنا ہے۔ریسورس ونگ ریونیو کے نئے زرائع، ریونیو کلیکشن کے عمل میں موجود خامیوں کی نشاندھی کرے گا۔اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ

ریسورس ونگ ادارے کے مالیاتی و دیگر امور میں ٹیکنالوجی اور جدید پریکٹسسزکو متعارف کروائے گا۔اجلاس میں آئی ٹی پارک، سیکٹر G-10 کے لئے ٹرانزیکشن ایڈوائزر کی خدمات لینے کا بھی فیصلہ ہوا۔سی ڈی اے بورڈ نے بس ٹرمینل کی فیزبلٹی اور ڈیزائننگ ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) سے کروانے کی منظوری دی۔سی ڈی اے بورڈ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی سے مختلف منصوبوں کے لئے ایڈوائزری سروسز حاصل کرنے کی منظوری دےدی۔اسلام آباد میں سیوریج ٹریٹمنٹ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے سٹی سیوریج ڈویژن کو ڈی جی واٹر کے ماتحت کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔

جواب دیں

Back to top button