حلقہ این اے 171 رحیم یار خان کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم طاہر رشید کی تاریخی فتح پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی

مخدوم طاہر رشید کی کامیابی، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور جمہوریت پسندوں کی فتح ہے۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ رحیم یار خان میں مخدوم طاہر رشید کی کامیابی نے عام انتخابات میں دھاندلی کا رونا رونے والی پی ٹی آئی کی مقبولیت کے دعوے کو بے نقاب کردیا ہے۔ رحیم یار خان میں تاریخی کامیابی نے پیپلز پارٹی کے خاتمے کے خواب دیکھنے والوں کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں کامیاب ہوکر اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنائے گی۔

جواب دیں

Back to top button