چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 4.5 بلین روپے کی دو ترقیاتی سکیموں کی منظوری

چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 27ویں اجلاس میں 4.5 بلین روپے کی دو ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔

منظور شدہ سکیموں میں پنجاب کے شہروں میں ماحول دوست بسوں کی شمولیت کی سکیم 3534ملین روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔ 953.543 ملین روپے کی لاگت سے شجاع آباد کینال سسٹم کی بحالی اور اپ گریڈیشن ہوگی۔ اجلاس میں چیف اکانومسٹ مسعود انور نے بھی شرکت کی،ممبران پی اینڈ ڈی بی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے

جواب دیں

Back to top button