ڈی سی لاہور کا اہم اقدام ،تعلیمی اداروں سے منسلک ٹرانسپورٹ بابت سرٹیفکیٹ لازمی قرار

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت اوورلوڈڈ رکشوں، گاڑیوں بالخصوص تعلیمی اداروں سے منسلک گاڑیوں و بغیر پرمٹ سرٹیفکیٹس گاڑیوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، سیکرٹری آر ٹی اے، ٹریفک پولیس، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس و دیگر نے شرکت کی. اجلاس میں غیر قانونی ریٹروفٹڈ رکشہ جات اور اوورلوڈڈ رکشوں و گاڑیوں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے لوڈر رکشوں پر مقدمات کے اندراج کا حکم دے دیا اور کوئی بھی رکشہ مالک، ڈرائیور مقررہ حد سے تجاوز نہ کرے ڈی سی لاہور نے پولیس ٹریفک کو ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ سکول کے اوقات میں بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس فراہم کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائیں اور کہا کہ ایسی گاڑیوں و رکشوں کو ٹارگٹ کریں جو سکول کے بچوں سے اوورلوڈڈ ہوں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ سکول بچوں کو لانے، لے جانے والی گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈرز کا استعمال نہ ہو اور گاڑی مالکان کے پاس روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہونا چاہیے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ گاڑیوں میں منظور شدہ سواریوں سے زائد ہرگز اوورلوڈنگ نہ ہونے دی جائے. انہوں نے کہا کہ سکول کے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کسی کو کھلواڑ نہ کھیلنے دیں اور محفوظ بنائیں اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں اوورلوڈڈ رکشوں و گاڑیوں کے سلسلے میں آپریشن لانچ کریں. انہوں نے کہا کہ سیکرٹری آر ٹی اے بغیر روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ کے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں اور پرانی اور خراب گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سکول و کالجز جہاں درپیش مسائل ہیں ٹیپا اور ایل ڈی اے سے رپورٹ بھی طلب کر لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button