لاہور کے 12 ٹریفک چوکنگ پوائنٹس پرٹریفک روانی کیلئے کیمپس قائم ہونگے،کمشنر زید بن مقصود

کمشنر لاہور نے کہا ہے 12 ٹریفک چوکنگ پوائنٹس پرٹریفک روانی کیلئے کیمپس قائم ہونگے۔کیمپس کے اوقات مقررہونگے.شہر میں ٹریفک روانی کیلئے مختلف چوکنگ پوائنٹس پر کیمپس لگا کر انٹروینشنز کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اور ایم سی ایل کے تحت کیمپس قائم ہونگے۔جس میں انٹروینشنز پیچ ورک۔یوٹرن کلوز۔ لین مارکنگ۔تجاوزات خاتمہ۔پارکنگ ڈسپلن۔چالان اور مستقل نگرانی شامل ہیں

آج کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ٹریفک روانی کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔جس میں لاہور شہر میں محکموں کی مشترکہ مشاورت سے پہلے مرحلے کیلئے شناخت کردہ 16 ٹریفک چوکنگ پوائنٹس کا تفصیلا جائزہ لیا گیا۔ ٹریفک پولیس۔ایم سی ایل۔ اور ٹیپا نے 89پوائنٹس شناخت کیے تھے۔جن میں سے 31پوائنٹس کا تجزیہ کرکے پہلے مرحلے میں 12 پوائنٹس پر کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ٹریفک چوکنگ پوائنٹس داتا دربار۔اردو بازار۔سبزی منڈی۔رام گڑھ۔لال پل۔گلستان چوک میکلوڈ روڈ۔کشمیری گیٹ۔بطرف مستی گیٹ۔دہلی دروازہ۔نیازی اڈا۔ چونگی امرسدھو۔ چوبرجی چوک۔عابد مارکیٹ پر ٹریفک کیمپس لگانے کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹریفک چوکنگ خاتمہ کے ساتھ ایئر کوالٹی کا باقاعدہ تجزیہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ انسداد سموگ کیلئے بھی ٹریفک چوکنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ شہری سہولیات فراہمی و میونسپل سروسز فراہمی میں کوتاہی پر افسران زیروٹالرنس رکھیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی جامع ترین انٹروینشنز کی واضح ہدایات کیمطابق عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر۔مستنصر فیروز پنجاب سیف سٹی اتھارٹی۔سی او ایم سی ایل ۔سی ای او ایل ڈبلیو ۔ ایم ڈی واسا ۔ ڈی جی پی ایچ اے۔چیف انجینیر ٹیپا ۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور سی ایم روڈمیپ ٹیم افسران نے شرکت کی.

جواب دیں

Back to top button