محکمہ آثار قدیمہ پنجاب نے صوبے کے اہم تاریخی مقامات میں رات کے وقت روشنی کے انتظامات، قلعہ دراوڑ بہاولپور کی حفاظت اور بحالی اور خوشاب میں قدیم امب مندر کی مرمت سمیت دیگر ترقیاتی سکیموں کی منظوری پر غور کیا ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی پنجاب ظہیر عباس ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران سال 2024-25 کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر سی اینڈ ڈی انجم قریشی اور ڈائریکٹر آرکیالوجی محمد حسن نے ڈی جی آرکیالوجی کو مختلف منصوبوں میں پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی جی آرکیالوجی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے آثار قدیمہ کی بحالی کے ویژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تاریخی ورثے کا تحفظ اور بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ صرف صوبے کی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگی بلکہ سیاحت کے فروغ کے ذریعے معاشی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ڈی جی آرکیالوجی نے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر مقررہ وقت میں منصوبے مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ان منصوبوں کے لئے بھرپور وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ظہیر عباس ملک نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ وہ جاری منصوبوں کا خود دورہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔
Read Next
3 گھنٹے ago
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کاباقاعدہ افتتاح کر دیا
5 گھنٹے ago
ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضٰی کو تبدیل،کمشنر راولپنڈی کو آر ڈی اے کو اضافی چارج تفویض
2 دن ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
3 دن ago






