صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر، پنجاب، سہیل شوکت بٹ نے پنجاب اسمبلی میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں حلقہ NA120 کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سپیکر ایاز صادق نے کی۔

اجلاس میں کمشنر لاہور زید بن مقصود سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی، جن میں ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انم فاطمہ، ایم ڈی واسا غفران احمد، ایم سی ایل سی او، سی این ڈبلیو ہائی ویز اور ایل ڈی اے کے افسران شامل تھے۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے اجلاس کے دوران حلقہ NA120 میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور حکومت پنجاب کی عوامی خدمت کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر اظہار تشکر کیا۔اجلاس میں واسا، ایل ڈی اے، ایجوکیشن اور دیگر محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام محکموں کو ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے حلقہ NA120 کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔






