پاکستان پیپلز پارٹی کے لیاری ٹاون میں بلدیاتی نمائندوں میں کشیدگی عدم اعتماد تک پہنچ گئی ۔22 رکنی ایوان میں سے 14 ممبران نے ٹاﺅن میونسپل کارپوریشن لیاری کے چیئرمین ناصر کریم پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کرکے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کردی ہے۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تحریک کی کامیابی کے لئے ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہے۔ وائس چیئرمین محمد اقبال ہنگورو نے عدم اعتماد کی تجویز پیش کی ہے، جبکہ 13 ممبران نے تائید کی ہے۔ ٹائون اور ٓوائس چیئرمین دونوں کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے۔عدم اعتماد میں کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2سال کے دوران کوئی بھی ترقیاتی کام عملی طور پر نہیں کیا گیا ، فنڈ زمیں خرد برد کی گئی ہے، سندھ سولڈ ویسٹ سے آئے 160ملازمین کو نجی کمپنی کو دیہاڑی پر دیکر ماہانہ 34 سے 35لاکھ روپے کی کرپشن کی جارہی ہے جبکہ یہ ملازمین ٹاون میں صفائی کے کام کے لیے رکھے گئے تھے۔ اسی طرح دو سال میں کروڑوں روپے کی خرد برد کی گئی ہے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
*ڈملوٹی سے یومیہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی، پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ*
21 گھنٹے ago
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
21 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت سٹی کونسل کے عام اجلاس کا انعقاد
21 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
2 دن ago
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
Related Articles
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے ترقیاتی اور اراضی ریکارڈ تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا اعلان
3 دن ago
میئر آفس میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تحقیقات کے بعد تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اسپنسر آئی اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ، مریضوں سے ملاقات
5 دن ago
ضلع ملیر حسن پنہو گوٹھ میں اقلیتوں کیلئے 100 گھروں کی تقسیم، سولر سسٹم،200 سلائی مشینیں اور آر او پلانٹ منصوبے کا افتتاح
7 دن ago

