وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق اقدامات جاری ،ایل ڈی انفورسمنٹ سکواڈ کی طرز پر ٹیپا انفورسمنٹ سکواڈ بھی اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ ٹیپا کا دورہ، عملے میں بائیکس تقسیم کیں۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے ٹیپا انفورسمنٹ فورس کی آپ گریڈیشن بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کی طرز پر ٹیپا انفورسمنٹ سکواڈ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ سکواڈ کو یونیفارم اور فیلڈ مانیٹرنگ کے لیے بائیکس دی گئی ہیں۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے انفورسمنٹ سکواڈ کے عملے میں بائیکس کی چابیاں تقسیم کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بھی عملے میں چابیاں تقسیم کیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں انفورسمنٹ بہتر کر رہے ہیں۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے مزید کہا کہ
انفورسمنٹ سکواڈ کو اپ گریڈ کرنے سے ٹیپا کی ورکنگ میں بہتری آئے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا ہے کہ پارکنگ قوانین پر عملدرآمد اور تجاوزات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور شہر میں غیر قانونی سائن بورڈز ہٹانے کی ٹیپا کی خصوصی مہم جاری ہے۔ ٹیپا ٹریفک جام اور سموگ کا باعث بننے والے مصروف پوائنٹس کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔پہلے مرحلے میں غازی چوک، کھوکھر چوک کالج روڈ اور لیاقت چوک سبزہ زار کی جیومیٹری بہتر کی جائے گی۔

ٹیپا پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے صوبائی دارالحکومت میں پہلا پیلیکن سگنل بھی جلد لگائے گا۔پہلے مرحلے میں مال روڈ فیصل چوک پر پیلیکن سگنل جلد لگایا جائے گا۔ انفورسمنٹ سکواڈ نے چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی قیادت میں لٹن روڈ پر فلیگ مارچ بھی کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ٹریفک انجینرنگ، ڈائریکٹر پارکنگ اینڈ انفورسمنٹ ون، ڈائریکٹر پارکنگ اینڈ انفورسمنٹ ٹو، ڈائریکٹر ایڈمن، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔






