ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پیش کردہ کیسز کا قوانین کے مطابق جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ نے اپنے اپنے زون کے کیسز پیش کیے۔

اجلاس میں پٹرول پمپ، تعلیمی ادارے، کوچنگ سینٹر، انڈور سپورٹس، ڈے کیئر سنٹر، بحالی سنٹر، گیسٹ ہاؤس و دیگر کیسز کا جائزہ و منظوری دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی لینڈ یوز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کی ہدایت بھی کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ کاروباری افراد کی سہولت کے ساتھ ساتھ قوانین پر عملداری انتہائی ضروری ہے۔ٹیپا پارکنگ قوانین کی عملداری یقینی بنائے، این او سی جاری کرنے کے بعد عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاء نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ ہاؤسنگ، ایم سی ایل، ٹیپا، واسا، ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس کے نمائندگان اور ٹاؤن پلاننگ کے ڈائریکٹرز بھی شریک ہوئے ۔

جواب دیں

Back to top button