ایل ڈی اے سکیموں میں تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم کا دوبارہ سے آغاز کیا جائے،ڈی جی طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ہاؤسنگ ونگ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی یوپی اور چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے سکیموں میں تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم کا دوبارہ سے آغاز کیا جائے۔

ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی سے جھگیاں اور تجاوزات ختم کی جائیں۔ایل ڈی اے ہاؤسنگ اور انفورسمنٹ کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک نظر آئیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ مرحلہ وار کمرشل کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں سے بھی عارضی و مستقل تجاوزات ختم کرائی جائیں۔اجلاس میں ہاؤسنگ ونگ میں کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے مجوزہ ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے شہریوں کی سہولت اور ورکنگ میں بہتری کے لیے ایس او پیز میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹوریٹ ڈیجیٹل نوٹسز کا اجراء یقینی بنائیں۔ سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر آئی درخواستوں کی پراسیسنگ بروقت یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز، ڈائریکٹر انفورسمنٹ،چیف آئی ٹی آفیسر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button