الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 21 اپریل کے ضمنی انتخابات میں پنجاب سے کامیاب قرار پانے والوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119لاہور سے علی پرویز، این اے 132 قصور سے رشید احمد خان، پی پی 36وزیر آباد سے عدنان افضل چٹھہ، پی پی 54 نارووال سے احمد اقبال چودھری، پی پی 93 بھکر سے سعید اکبر خان، پی پی 139شیخوپورہ سے رانا افضال حسین، پی پی 147لاہور سے محمد ریاض، پی پی 149 لاہور سے محمد شعیب صدیقی، پی پی 158 لاہور سے چودھری محمد نواز، پی پی 164 لاہور سے راشد منہاس، پی پی 266 رحیم یار خان سے ممتاز علی اور پی پی 290 ڈی جی خان سے علی احمد خان لغاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button