چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ماہر ماحولیات رضوان محبوب نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی. ملاقات میں ممبر انوائرمنٹ اور ڈی جی انوائرمنٹ بھی شریک ہوئے.ملاقات میں اسلام آباد میں جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ سمیت رواں برس شجرکاری مہم کو وسیع پیمانے پر شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے فائر سیزن سے قبل مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں آگ لگنے کے واقعات کو کنٹرول کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا. ملاقات میں ماہر ماحولیات رضوان محبوب نے رضا کارانہ طور پر سی ڈی اے کو فاریسٹ فائر سے نمٹنے اور اسکی روک تھام کیلئے اپنے تعاون کا یقین بھی دلایا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شجرکاری کیلئے ہیلی کاپٹر اور ڈرون کے ذریعے بیج بونے کیلئے ائیر سپرے کا استعمال کیا جائے گا. انہوں نے ہدایت کی کہ شجرکاری مہم میں تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات سمیت کارپوریٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا جائے. چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹورزم کے فروغ کیلئے سفاری پارک سمیت مختلف منصوبوں کا آغاز بھی کیا جارہا ہے.
Read Next
1 دن ago
احمد رضا سرور سیکرٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات،نوٹیفکیشن جاری
6 دن ago
وزیر اعظم پاکستان نے سی ایم گلگت بلتستان کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
6 دن ago
*الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوا حلقہ بندیوں کے قانون میں ترمیم مسترد کر دی۔ بلدیاتی انتخابات موخر*
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے جی بی ہاؤس اسلام آباد میں حکومتِ گلگت بلتستان کے پہلے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا
1 ہفتہ ago
پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کر دیا گیا۔۔۔
Related Articles
*وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات، خطے کی مالی و ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال*
1 ہفتہ ago
وزیراعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین کا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
1 ہفتہ ago
چالیسویں سینئر مینجمنٹ کورس کے کیلئے افسران کی نامزدگیاں،طاہر فاروق، عبداللہ نیئر،سکندر شاہین، بلال ہاشمی دیگر شامل
2 ہفتے ago


