بڑی عید پر صفائی کی مثالی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے بڑی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔شہر لاہور میں ماحول دوست ویسٹ بیگز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 319 سروس ڈلیوری کیمپس قائم کر دیئے گئے۔قربانی کا فریضہ ادا کرنے والے شہریوں میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے یو سی کیمپس اور ماڈل کیمپس پر بائیو ڈی گریڈایبل ویسٹ بیگز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔عید صفائی انتظامات پر عملدرآمد کروانے کے لیے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین خود فیلڈ میں موجود ہیں۔لبرٹی چوک اور چیرنگ کراس ماڈل کیمپس پر ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی نےشہریوں میں ماحول دوست ویسٹ بیگز تقسیم کئے۔ستھرا پنجاب کی انفورسمنٹ ٹیموں سے ملاقات کی اور آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی تاکید بھی کی۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے گلبرگ ، شادمان، مال روڈ، جیل روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔جبکہ داتا دربار، شاہ عالم مارکیٹ، بھاٹی گیٹ، لوہاری گیٹ اور اندرون شہر میں صفائی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔عید صفائی آپریشن پر مامور سخت گرمی میں کام کرنے والے ورکرز سے ملاقات کی اور حوصلہ افزائی کے لیے ٹھنڈے پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کی۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ آلائشوں کو اُٹھا کر تعفن سے پاک ماحول یقینی بنانے والے یہ ورکرز ہی ہمارے اصلی ہیروز ہیں۔ انہی کی مدد سے عید قربان پر صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔ مزید برآں لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔تمام افسران اور ورکرز فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی انتظامات یقینی بنارہے ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ بڑی عید پر بڑی ذمہ داری نبھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
13 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چھ سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،6 جزوی مسمار، دو سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا گرینڈ آپریشن، پرانا راوی پل سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کروا لیا۔
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بی بی پاک دامن تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،سامان ضبط
4 دن ago
رنگ روڈ بھماں گاؤں سروس روڈ خستہ حالی کا شکار، شہری شدید پریشان، فوری مرمت کا مطالبہ
Related Articles
چیف آفیسر کلیم یوسف،ایم او آر بلدیہ عظمٰی لاہور جواد الحسن گوندل کا داتا دربار،رائے ونڈ فلڈ ریلیف کیمپ اور ہڈیارہ ڈرین کا دورہ
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،5 مسمار
7 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا شالیمار زون میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،تجاوز کنندگان کو بھاری جرمانے اورمقدمات بھی درج ہونگے،ایم او ریگولیشنز جواد الحسن گوندل
1 ہفتہ ago



