ملاقات میں پرائیویٹ سکولز کو بلدیات کیطرف سے درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو رہی. وفد نے نے تمام مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کے پرائیویٹ سکولز پاکستان کے 60 فیصد بچوں کی رجسٹریشن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں. لہٰذا گورنمنٹ کو پرائیویٹ سکولز کو فیسیلیٹیٹ کرنا چاہیئے جس پر وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے تمام تر مسائل کو سنتے ہوئے ان کے حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کے وہ ان کے حل کے لیے اسمبلی فلور پر اور گورنمنٹ کیطرف سے جہاں تک ہو سکا بھرپور تعاون کریں گے.

چیمبر آف ایجوکیشن پاکستان کے وفد میں علی رضا چئیرمین، یاسین رامے کنوینئر، طاہر جاوید صدر لاہور ڈویژن، رانا نور اور محمد نعمان ارشد غوری نعت خواں.نیشنل و پنجاب اسمبلی شامل تھے.






