محکمہ بلدیات پنجاب پی ایم یو کےزیر اہتمام پلاننگ سپورٹ سسٹم کے سلسلے میں 13اضلاع کے ایم او پلاننگ اور ڈی او پلاننگ کے لئے ٹریننگ کا انعقاد

پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام پلاننگ سپورٹ سسٹم کے سلسلے میں 13اضلاع کے میونسپل آفیسرز پلاننگ اور ڈسٹرکٹ آفیسرز پلاننگ کے لیے ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں ،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آسیہ گُل، سپیشل سیکرٹری ایڈمن ارشد بیگ، پروگرام ڈائریکٹر افورڈ ایبل ہاؤسنگ سکیم ،ایم ڈی پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی، چیئرمین ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ یو ای ٹی،سینئر ٹاؤن پلانر اسلم مغل نے شرکت کی۔ پی ڈی پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ام لیلی نقوی نے پلاننگ سپورٹ سسٹم کو بلدیاتی اداروں میں فعال کرنے کے حوالے سے پریزنٹیشن دی۔ ورکشاپ میں پلاننگ سپورٹ سسٹم کو لائیو ٹیسٹ کیا گیا جبکہ شرکاء کو اس سسٹم کی افادیت اور استعمال بارے آگہی دی گئی۔

جواب دیں

Back to top button