وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کی سینٹ پیٹرک ہائی سکول میں ثقافتی دن منانے کی تقریب میں شرکت،تقریب میں مختلف ثقافتوں کا ملاپ، اتحاد اور ورثے کی نمائش کی گئی

وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول میں ثقافتی دن منانے کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب کو منانے کا مقصد پاکستان کے کثیر الثقافتی تشخص کو اجاگر کرنا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ ماضی میں اسی درسگاہ سے وابستہ رہے ہیں ۔تقریب میں مختلف ثقافتوں کا ملاپ ، اتحاد اور ورثے کی نمائش کی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول آمد پر فخر کا اظہار کیا جہاں انہوں نے اپنی بہترین کردار سازی اور عملیت کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے ثقافتی دن کی اہمیت کو پاکستان کی مختلف برادریوں کے درمیان ہم آہنگی، باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے جشن کے طور پر اجاگر کیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہاں دکھائی جانے والی ہر ثقافت ہماری اجتماعی شناخت کی بھرپور ٹیپسٹری میں ایک مخصوص دھاگہ جوڑتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سمفنی کی طرح جہاں مختلف سازآپس میں مل کر ایک شاہکار تخلیق کرتے ہیں، پاکستان بھی منفرد شناختوں کا ایک ہم آہنگ مرکب ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے طلباء کی پرجوش کارکردگی کی تعریف کی اور ساتھ ساتھ ثقافتی وقار اور اتحاد کے جذبے کو فروغ دینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے نوجوانوں کی باکمال ذہنی صلاحیت اور احترام کے جذبے کو فروغ دینے میں فیکلٹی اور عملے کی انتھک کوششوں کو سراہا۔وزیر تعلیم سید سردار شاہ، آرچ بشپ بینی ٹراواس، کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن کے چیئرپرسن، اور سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کے پرنسپل ریورنڈ فادر ماریو روڈریگز ، ڈپٹی پرنسپلز، بورڈ ممبران اور معزز مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔مراد علی شاہ نے اپنی تقریر کا اختتام عملی کردار سازی ، ثقافتوں کا احترام، پاکستان کی جڑوں کو شفقت،باہمی تفہیم اور اتحاد سے مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے طالب علمی کے دنوں کی یاد تازہ کی اور سینٹ پیٹرک ہائی اسکول نے جوانمول صلاحیتیں ان میں بیدار کیں اُن پر انہوں نے درسگاہ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button