وزیراعلٰی مریم نوازشریف نے پنجاب کے روڈز کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30جون تک مکمل کرنے کا حکم دیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف تعمیر و بحالی کے بعد بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ اورافتتاح کریں گی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل مختص کرنے کا ہدف دے دیا- وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجا ب بھر میں جاری روڈز اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیا-صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر ف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی جس میں سے 455پر کام شروع ہوچکاہے-روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا 25فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکاہے-روڈ بحالی پروگرام فیز ٹوکے تحت 72سکیموں کی منظوری دی گئی،جن میں سے 67 پر کام شروع ہوچکاہے جبکہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے پراجیکٹ پر 24فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکاہے-پنجا ب بھر کے 1236 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر وبحالی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی-پنجاب بھر میں مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا 75فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، پنجاب کے مختلف علاقوں میں 54 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی پوری طرح مکمل ہے جبکہ 1164 بنیادی مراکز صحت پر تعمیر و بحالی تکمیل کی جانب گامزن ہے-1211بنیادی مراکز صحت کی پلاسٹرنگ،1143 مراکزصحت کی فلورنگ جبکہ 1004 مراکز صحت کی فنشنگ کا کام جاری ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب بھر میں رابطہ سڑکو ں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہو ں گے-کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ نئے مریم نواز ہیلتھ کلینک بننے سے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی- پہلی مرتبہ دیہات کے عوام کو شہروں کے اعلی پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا-
Read Next
14 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا عید پرزائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم*
18 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے عید الفطر پر تین روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
2 دن ago
پنجاب میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے،اسد اللہ تبدیل،خرم پرویز چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی تعینات
2 دن ago
پنجاب کابینہ کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز،غیر قانونی سکیموں اور تعمیرات کے سدباب کیلئے ایل ڈی اے کمیشن میں توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کاآغاز*
Related Articles
مریم نواز شریف کا لاہور میں ڈور پھرنے سے پولیس اہلکارکے زخمی ہونے کا نوٹس، پتنگ بازی پر پابندی یقینی بنانے کا حکم
5 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 49 سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فروخت جاری،ترجمان
6 دن ago




