کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی، سپیشل ایجوکیشن، پبلک بلڈنگز، ہائر ایجوکیشن اور ایم سی ایل اقبال زون کی کل 59 سکیمیں پیش کی گئیں۔ کمشنر لاہور کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی نے پیش کردہ سکیموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پیش کردہ 5 سکیموں اور ایم سی ایل کی پیش کردہ 51 سکیموں کا جائزہ لیا۔ ایم سی ایل کی علامہ اقبال زون کی تمام سکیمیں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ ہیں۔ کمشنر لاہور نے تمام محکموں کو سکیموں کے سروے مکمل کرا کر ڈویژنل اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ترقیاتی سکیم میں پرائس ویری ایشن کی مکمل جانچ، سکیم کی معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کیمطابق تکمیل ناگزیر ہے۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن جاوید رشید چوہان، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا سمیت لاہور ڈویژن کے ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی۔






