سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر عمر فاروق نے پروگرام میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام 15 اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ضلعی سطح پر پیش رفت کا بھی تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا۔ترجمان کے مطابق سرگودھا میں 47.6 فیصد، اوکاڑہ میں 40.5 فیصد اور جھنگ میں 37.5 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔اسی طرح گجرات میں 35.8 فیصد، ڈیرہ غازی خان میں 35.9 فیصد اور ساہیوال میں 34.5 فیصد ترقیاتی کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔مزید برآں حافظ آباد میں 33.4 فیصد، فیصل آباد میں 32.2 فیصد اور جہلم میں 31.5 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔ملتان میں 27.5 فیصد، گوجرانوالہ میں 27.4 فیصد اور راولپنڈی میں 21.6 فیصد ترقیاتی کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔ننکانہ صاحب میں 20.8 فیصد، سیالکوٹ میں 18 فیصد اور شیخوپورہ میں 16.5 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل مکمل کیے جائیں اور کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی ایس او پیز کا مکمل اطلاق یقینی بنایا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر رضا، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل صومان خالد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Read Next
9 منٹس ago
*حسن اخلاق ،دنیا و آخرت میں عزت و بھلائی کی کنجی ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین*
24 گھنٹے ago
عیدالاضحیٰ سے قبل کالعدم تنظیموں کی فہرست کی تمام اضلاع میں مکمل تشہیر یقینی بنائی جائے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
3 دن ago
*میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں کے ڈبلیو ایس سی کے وفد کی واسا پنجاب ہیڈکوارٹر امد*
4 دن ago
*حکومت پنجاب کا کم آمدن خاندانوں کیلئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ*
4 دن ago






