وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژنری اقدامات کے تحت پنجاب کی بیٹیوں کیلئے پہلی بار ”سکل انہانسمنٹ تھرو ہوم ریچ پروگرام“ (سحر)جیسامثالی پراجیکٹ کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب بھر کی عام خواتین کو گھر بیٹھے فن اور ہنرمند بنایا جائیگا۔ہنرمند لیبر فورس میں خواتین کا تناسب بڑھانے کے”سحرپروگرام“ پر97 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ صوبہ بھر میں 5365 خواتین کو گھر بیٹھے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی۔ دوردراز علاقے،سیمی اربن اور اربن علاقوں میں بیوٹیفکیشن سروسز، ہاسپٹیلٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گے۔ پی ڈی سی پی کے ذیلی ادارے آئی تھم کے اشتراک سے 1260 خواتین کیلئے ہاسپٹیلٹی کورس کرائے جائیں گے۔ ”سحر“ پروگرام کے تحت کی ہاسپٹیلٹی ٹرینی خواتین کو کلنری آرٹس، بیکنگ، گیسٹ ریلیشن، فرنٹ ڈیسک اور ایئر لائن مینجمنٹ سکھائی جارہی ہے۔ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں ”سحر“پروگرام کے تحت ہاسپٹیلٹی ٹریننگ کورس کے پہلے بیج نے ٹریننگ مکمل کر لی۔ چار اضلاع میں 5 206خواتین کیلئے نیل بار کے تعاون سے بیوٹیفکیشن کورسزکا اہتمام کیا گیا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں ٹرینی خواتین کو ہیر اسٹائلنگ، سکن کیئر، میک اپ اور نیل آرٹ بھی سکھائے جارہے ہیں۔ 2040ٹرینی خواتین کوپی ایس ڈی ایف کے اشتراک سے چھ ماہ کا ڈیجیٹل سکل کا ٹریننگ کورس کرایا جائے گا۔ ”سحر“پروگرام کے تحت ٹرینی خواتین کو لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ڈیوائس، ڈیٹا پیکیج اور ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا۔ سحر پروگرام میں دراز اور شوپی فائی سمیت ای کامرس، انگلش لینگویج،پراڈکٹ ریسرچ اور فنانشل لٹریسی سکھائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سحر پروگرام میں ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کیلئے کامیابی کی دعاکی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی عورت معاشی طور پر مضبوط ہوگی تو ملک بالخصوص پنجاب ترقی کرے گا۔پنجاب کی وویمن پاپولیشن کو قابل قدر اثاثہ بنارہے ہیں۔ ”سحر“پروگرام کے اجرا کا مقصد خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ بیوا، متعلقہ اور مینارٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین کو سحرپروگرام میں ترجیح دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین کیلئے پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر ووکیشنل سکل پروگرام کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئیں گے۔ٹریننگ کورس کرنے والی خواتین باآسانی اپنا روزگار کما کر معاشرہ کا مفید شہری بن سکتی ہیں۔ حکومت پنجاب”سحر“ پروگرام کے تحت ٹریننگ خواتین کے لئے جاب پلیسمنٹ کے مواقع بھی مہیا کرے گا۔پنجاب میں خواتین کیلئے گھر کی دہلیز پر ووکیشنل ٹریننگ کا مقصد صنفی مساوات قائم کرنا ہے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
9 گھنٹے ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
16 گھنٹے ago
بیورو کریسی تقرروتبادلے، 46 افسران تبدیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تعینات
1 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
1 دن ago
پنجاب حکومت نےضلعی انتظامیہ کے نئے تنظیمی ڈھانچے سے بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سلب کر لئے،صوبہ کی تاریخ کےکمزور ترین لوکل گورنمنٹ سسٹم پر خصوصی رپورٹ
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
2 دن ago
پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور (فنانس اینڈ پلاننگ) عہدوں کا نام تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago



