محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کی مناسبت سے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں شہر بھرمیں زائرین کو صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں ۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہر بھر کی 121 امام بارگاہوں اور اس کے اطراف واشنگ کا عمل جاری ہے،جبکہ جلوسوں کے روٹس پر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا صفائی عملہ مینوئل سویپنگ اور ویسٹ کلیئرنس یقینی بنا رہا ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی صفائی ٹیمیں جلوس کے راستوں پر پانی کے چھڑکاؤ پر بھی تعینات ہیں۔موثر صفائی اقدامات کے تحت راوی ٹاؤن میں 13، شالیمار ٹاؤن میں 15،واہگہ ٹاؤن میں 8 امام بارگاہوں کی صفائی دھلائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ عزیز بھٹی ٹاؤن میں7، گلبرگ ٹاؤن میں 21، علامہ اقبال ٹاؤن میں 16 امام بارگاہوں کی صفائی ستھرائی مکمل کی جا رہی ہے۔جبکہ نشتر ٹاؤن 10، سمن آباد ٹاؤن میں 11، داتا گنج بخش ٹاؤن میں 20 امام بارگاہوں کی صفائی دھلائی کا عمل بھی جاری ہے۔مزید برآں موچی گیٹ سے کربلا گامے شاہ، شادمان سے شاہ جمال، پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے پرانی انار کلی صفائی عملہ جلوس کے روٹس پر تعینات ہے۔علی رضا آباد رائیونڈ، اور ٹھوکر گاؤں جلوس کے راستوں پر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں صفائی پر مامور ہیں۔زائرین کی سہولت کے لیے جلوسوں کے روٹس پر موجود کنٹینرز کو بھی بر وقت خالی کیا جا رہا ہے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا گلبرگ زون ہائی جیک،علامہ اقبال روڈ اور نکلسن روڈ کی رہائشی آبادی میں غیر قانونی تعمیرات،حکام بے بس
3 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کاعلامہ اقبال،نشتر ٹاؤن کا دورہ، ناقص کارکردگی پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا آپریشن،جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا صفایا
4 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
5 دن ago
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
5 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
6 دن ago



