ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے109املاک سربمہرکر دیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے سمن آباد، شاد باغ، گلشن راوی، گلبرگ، فیصل ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اور فیصل ٹاؤن میں 28املاک سربمہرکر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سمن آباد، شادباغ اور گلشن راوی میں 56املاک سیل کردیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن میں 25املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، گراسری سٹور،کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ،بیوٹی سیلون، کلینک، بیکری، فارمیسی،آٹو ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔






