مون سون سے قبل محکمہ ہاؤسنگ کے تحت لاہور سمیت 15 اضلاع میں 27 میگا واٹر سٹوریج ٹینکس کی تعمیر جاری ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے سیکرٹری نورالامین مینگل کے ہمراہ چوبرجی انڈرگراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے بریفنگ میں بتایا کہ لاہور میں کل 18 گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینکس میں سے 13 مکمل فعال ہوچکے ہیں۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے تمام افسران کو فیلڈ میں تمام منصوبوں کی خود نگرانی اور مون سون سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بارشی پانی کے ذخیرے اور نکاسی آب کیلئے اتنا بجٹ رکھا گیا۔ تمام زیر زمین واٹر ٹینکس کے بالائی حصوں پر پارکس اور دیگر سہولیات کو بھی جلد شروع کروایا جائے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے واضح کیا کہ کام کے معیار، رفتار،شفافیت اور سیفٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو جدید انفراسٹرکچر اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ چوبرجی انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جا رہا ہے۔زیر زمین واٹر ٹینکس سے شہروں کے مختلف نشیبی علاقوں کو اربن فلڈنگ سے بچانے میں مدد ملے گی۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی چین کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت*
3 دن ago
پی ایچ اے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی،5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
3 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ
4 دن ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صرف ہاؤسنگ منصوبہ نہیں۔ محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد ہے،بلال یاسین
1 ہفتہ ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
Related Articles
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
1 ہفتہ ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
1 ہفتہ ago




