وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی عدلیہ کے آزاد فیصلے سے مشروط ہے، مگر بدقسمتی سے ملک میں عدلیہ آزاد نہیں۔ عمران خان کو ناحق جیل میں ڈالا گیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے والے عناصر بے نقاب ہوں، عوام ان کے خلاف ردعمل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک چلا چکے ہیں، اب ایک نئی تحریک کی تیاری کر رہے ہیں۔ کامیابی اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہوگی۔ ہمارا صبر کمزوری نہ سمجھا جائے، عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی بجٹ کے حوالے سے عمران خان سے مشاورت کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جائے گا اور عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ صوبے میں میگا منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، جن میں پشاور تا ڈیرہ موٹروے شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جا رہی ہے تاکہ تعلیمی معیار بہتر بنایا جا سکے۔ نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے بلا سود قرضوں میں اضافہ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ خیبرپختونخوا نے اب تک کوئی نیا قرضہ نہیں لیا، جبکہ پرانے قرضوں کی ادائیگی کے لیے 150 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ایک مقروض ملک آزاد اور خودمختار فیصلے نہیں کر سکتا۔افغانستان کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتا ہے۔ وفاقی حکومت نے افغانستان سے بات چیت شروع کی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس عمل میں خیبرپختونخوا کو بھی شامل کیا جائے۔ میں نے یہ مطالبہ جرگے میں بھی کھل کر رکھا ہے۔ ہمارا جرگہ سسٹم سب سے مضبوط اور فیصلہ کن ہے، مگر افسوس کہ وفاق نے جرگے کے ٹی او آرز کا جواب تک نہیں دیا۔
Read Next
3 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی نے عیدالفطر کے موقع پر عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اہلِ خانہ کی ملاقاتوں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم پاکستان کو خط ارسال کر دیا
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ٹیوٹا کا اہم اجلاس
4 دن ago
خیبر پختونخوا، تنخواہوں سے محروم سینیٹیشن کمپنی کے 25 ملازمین کی برطرفی کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا
5 دن ago
واسا کمپنی بنوں کے ملازمین کا چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پرپریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
5 دن ago
پی پی پی فریم ورک کے تحت پشاور میں کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی تجویز منظور کر لی گئی
Related Articles
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی تحصیل حسن خیل پشاور ملک ارشد خان کی جانب سے تمام ویلیج کونسل سیکرٹریز کو ہدایت جاری
5 دن ago
مئیر سٹی میٹروپولیٹن حاجی زبیر علی اور تحصیل چیئرمینز کے ساتھ گزارا گیا وقت خوشگوار، بامقصد اور یادگار دوررہا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات ملک ارشد خان
6 دن ago




