وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر اچھرہ بازار کی اپ گریڈیشن و بیوٹیفکیشن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ کمشنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے اچھرہ بازار کا دورہ کیا۔ انہوں نے اچھرہ بازار میں جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر آرکیٹکٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اچھرہ بازار کی دکانوں اور پلازوں کا فساڈ اپ گریڈ، وائرنگ انڈر گراؤنڈ کی جارہی ہے، بازار کی اپ گریڈیشن اور یونیفارم ڈویلپمنٹ کی جا رہی ہے، بازار میں خوبصورت و پائیدار ٹف ٹائلز اور پیور بھی لگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے الگ صاف ستھرے، پبلک واش روم بنائے جا رہے ہیں۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا کہ اچھرہ بازار تکمیل کے عین قریب ہے، اچھرہ بازار رواں ماہ مکمل ہو جائیگا ٹائم لائنز کے مطابق کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھرہ بازار کے ڈویلپمنٹ ورک میں سیوریج، بیوٹیفکیشن، ٹف ٹائلنگ تکمیل کے قریب پہنچ گئی، بازار میں تجاوزات کا خاتمہ ہو چکا ہے، اچھرہ بازار کی انٹری کو بھی خوبصورت اور نمایاں کردیا گیا ہے پیدل چلنے والوں کو سہولت ہو گی، اچھرہ بازار کی تمام دکانوں کا دیدہ زیب فساڈ یکساں اور داخلی راستہ مکمل ہوچکا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ اچھرہ بازار کو خواتین اور بچوں کی سہولت اور شاپنگ کے لیے ماڈل بنایا جا رہا ہے، اچھرہ پراجیکٹ تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور کاروبار کو فروغ ملے گا۔
Read Next
18 گھنٹے ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
18 گھنٹے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
2 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
2 دن ago
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کاچہلم امام حسین علیہ السلام کے روٹ اور داتا دربار کے ایریا کا دورہ
4 دن ago
*شیخوپورہ کے تمام نالوں میں گنجائش سے زائد پانی گززرہا ہے۔اوورفلو ہوے ہیں۔کمشنر لاہور*
Related Articles
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
5 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ننکانہ صاحب کا دورہ۔پی ڈی پی کے تحت ترقیاتی سکیموں اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا جائزہ
6 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا مزنگ۔قرطبہ۔گنگارام ہسپتال روڈ۔فیصل چوک۔جی پی او چوک کا دورہ*
7 دن ago



