*نالہ ڈیک کے چوکنگ پوائنٹس کی ڈی سلٹنگ کیلئے مزید مشینری منگوائی جائے۔کمشنر لاہورکی ہدایت*

کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے سیلابی صورتحال انتظامات و جائزہ کے لئے ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ہلہ وڑائچ کا دورہ کیا اور گاؤں سے پرے دریائی کٹاو کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی ننکانہ رعنا حمید اور تمام ضلعی انتظامی محکموں کے افسران و اہلکار موجود تھے۔ ڈی سی ننکانہ نے انخلاء، ریسکیو و ریلیف انتظامات و اقدامات بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریا میں بہاو تیز ہے لیکن کل رات سے 8ہزار کیوسک پانی کم ہوا ہے۔ ڈی سی ننکانہ نے ہیڈ بلو کی سے ڈاون سٹریم علاقوں، آبادیوں کیلئے فلڈ پلان پر بھی بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے انخلاء کیصورت میں قائم کیے گئے ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔ 

کمشنر لاہور نعمان یوسف نے ڈی سی ننکانہ رعنا حمید کے ہمراہ نالہ ڈیک بچیکی کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے نالہ ڈیک کے چوکنگ پوائنٹس کی ڈی سلٹنگ کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سلٹنگ کے لئے مزید مشینری منگوائی جائے، اپ سٹریم اور ڈاون سٹریم پر ڈی سلٹنگ کرینز کام کررہی ہیں، 24 گھنٹے ورکنگ ہوگی۔کمشنر لاہور نعمان یوسف نے مرکزی فلڈ مانیٹرنگ و کنٹرول سنٹر ننکانہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ ننکانہ و متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ دریاے راوی ہانی کا بہاؤ 54ہزار5سو کیوسک ہے، شاہدرہ سے لیگ ٹائم کو ہر گھنٹے مانیٹر کریں تاکہ بروقت ردعمل دینے میں کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب کو مدنظر رکھ کر دریا کے ساتھ فلیش پوائنٹس کی کڑی نگرانی کرائیں، صورتحال کو مدنظر رکھ کر پیشگی تمام اقدامات کو مکمل کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ انسانی جان و مال اور مویشیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، صورتحال سے علاقہ مکینوں کو مکمل خبردار رکھیں اعلانات کروائیں۔

جواب دیں

Back to top button