وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے صوبائی وزیر کو نکاسی آب اور ممکنہ آئندہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ مین شاہراؤں،انڈر پاسز اور چوک چوراہوں سے پانی کی نکاسی مکمل کردی گئی۔ واسا مشینری اور عملہ فیلڈ میں تعینات، لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پاکستان ہی نہیں خطے کے دوسرے ہمسایہ ممالک میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہو رہی ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید اور مسلسل بارشیں ہورہی ہیں۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ یہ مون سون گزشتہ مون سون سے مختلف ہوگا، انشاء اللہ عوامی سہولت کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب تمام انتظامی امور کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔
Read Next
9 گھنٹے ago
لاہور،سی کیٹیگری کے 314 پارکس کی بحالی کیلئے ایک ارب 80 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
10 گھنٹے ago
The WASA Lahore and JICA Discuss Enhanced Cooperation to Mitigate Urban Flooding and Improve Drainage Infrastructure
10 گھنٹے ago
جائیکا کے اعلیٰ سطحی وفد کا واسا لاہور ہیڈ آفس کا دورہ،مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
14 گھنٹے ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بلال گنج میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا ۔*
1 دن ago






