چیف آفیسر کلیم یوسف،ایم او آر بلدیہ عظمٰی لاہور جواد الحسن گوندل کا داتا دربار،رائے ونڈ فلڈ ریلیف کیمپ اور ہڈیارہ ڈرین کا دورہ

چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف اورمیٹرو پولیٹن آفیسر ریگولیشنز بلدیہ عظمٰی لاہور جواد الحسن گوندل نےحضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔داتا دربار اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کو مکمل ختم کر دیا گیا ہے۔فالو اپ آپریشن کے لئے مختلف شفٹوں میں عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ایم او آر جواد الحسن گوندل نےتحصیل رائے ونڈ فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا

۔ہڈیارہ ڈرین جاری آپریشن اورانتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔انچارج آپریشن شہزاد رسول بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز اور چیف آفیسر کلیم یوسف کی ہدایات پر دورے اور شعبہ ریگولیشنز کو متحرک کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button