لاہور شہر میں علی الصبح سے بارش کا تیسرا سپیل جاری ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے نکاسی آب آپریشن و پی کلیرنس جائزہ کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی اور لکشمی کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ڈیوس روڈ پر معمولی پانڈنگ کو فورا کلیر کرنے کیلئے مزید مشینری لگانے کی ہدایت دی۔اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ صبح ساڑھے 5 بجے سے شہر میں مون سون بارش کا تیسرا سپیل جاری ہے، بارش کے دوران متواتر نکاسی عمل بھی جاری ہے، متواتر آپریشن جاری رہنے سے بھی پانڈنگ کلیر ہے، نشیبی آبادیوں اور ایریاز پر مکمل فوکس ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ تیسرا سپیل رکا ہے اب کم سے کم وقت میں ایریاز کو کلیر کیا جارہا ہے، ہر پوائنٹ پر ایمرجنسی ٹیمیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واسا کے کیمپس اور ڈسپوزل اسٹیشنز پوری صلاحیت سے فعال ہیں، مزید بارش کیصورت میں ٹیمیں ایریاز میں بروقت ردعمل دینے کیلئے موجود ہیں۔ کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ فیلڈ میں ہے، نکاسی آب آپریشن کے بعد صفائی آپریشن بھی کیا جائے گا، مین روڈز، ذیلی روڈز و ایریاز کی کلیرنس کے ساتھ ہی نشیبی علاقوں کو کلیر کیا جارہا ہے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
*نالہ ڈیک کے چوکنگ پوائنٹس کی ڈی سلٹنگ کیلئے مزید مشینری منگوائی جائے۔کمشنر لاہورکی ہدایت*
1 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ننکانہ صاحب کا دورہ۔پی ڈی پی کے تحت ترقیاتی سکیموں اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا جائزہ
2 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا مزنگ۔قرطبہ۔گنگارام ہسپتال روڈ۔فیصل چوک۔جی پی او چوک کا دورہ*
3 دن ago
کمشنر نعمان یوسف کا لاہور شہر میں تیز بارش کے بعد نکاسی آب آپریشنز جائزہ کے لئے لکشمی چوک اور ڈیوس روڈ ایریاز کا دورہ
4 دن ago
*نکاسی آب پر مامور محکمے۔ ٹریفک پولیس اور انتظامی محکمے الرٹ پر رہیں۔کمشنر لاہور کی ہدایات*
Related Articles
واسا، ایم سی ایل، ایل ڈی اے کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں، اے سیز نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کرینگے،کمشنر لاہور
5 دن ago
*پانڈنگ ایریاز کلیرنس و نکاسی آب آپریشنز کا جائزہ۔کمشنر لاہور نعمان یوسف کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
5 دن ago




