*شیخوپورہ کے تمام نالوں میں گنجائش سے زائد پانی گززرہا ہے۔اوورفلو ہوے ہیں۔کمشنر لاہور*

کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے سیلابی صورتحال جائزہ کے لئے ضلع شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے نکی ڈیک، نالہ ڈیک مریدکے، نالہ بھیڑ فیروزوالہ، ننگل ساہدان نہر، نالہ لیلا فیروزوالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی شیخوپورہ عدیل تصور، چیف انجنیر اریگیشن راشد منہاس ہمراہ موجود تھے۔ کمشنرلاہور نے ڈیکوں سے منسلک ایریاز، دیہی علاقوں میں اریگیشن آپریشز کا معائنہ کیا۔ چیف انجنیر اریگیشن راشد منہاس نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ ضلع شیخوپورہ سے اوپر کے اضلاع میں شدید بارشوں سے یہ علاقے متاثر ہوئے ہیں، اوورفلو ایریاز میں ڈیروں سے مقامی افراد کا محفوظ انخلاء کرلیا گیا ہے، آبادیوں کے گرد بھاری مشینری سے ریت اور مٹی سے بندوں کو مضبوط کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے بھاری مشینری کے ذریعے جاری ریسکیو آپریشنز کو مانیٹر کیا۔اس موقع پر کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے اضافی ڈمپرز، کرینز اور واٹر سیٹس فوری مہیا کرنے کیلیے ہدایات جاری کردیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے تمام نالوں میں گنجائش سے زائد پانی گززرہا ہے، تمام نالے اوورفلو ہوے ہیں، آبادیوں کے تحفظ کیلئے شگافوں کو پُر اور پشتوں کو مضبوط کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران ہر ریسکیو پوائنٹ پر خود موجود ہوں اور ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسانی جان و مال اور مویشیوں کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں، ریسکیو و انخلاء میپنگ کے مطابق جاری ہے، ہر مصدقہ اطلاع پر بھی ریسکیو کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button