بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے گرینڈ آپریشن کے دوران بی بی پاک دامن اور ملحقہ ایریا سے تجاوزات کا صفایا کر دیا
۔تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز اور چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف کی ہدایت پر کیا گیا۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل نے آپریشن کی خود نگرانی کی۔
تجاوز کنندگان کا سامان قبضہ میں لے کر ضبط کر لیا گیا۔ایم او آر جواد الحسن گوندل کے مطابق تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن دن رات جاری رہے گا بہتر ہے تجاوز کنندگان خود تجاوزات ختم کر کے بھاری نقصان سے بچ جائیں۔

علاوہ ازیں شعبہ ریگولیشن ایم سی ایل کے مختلف اسکواڈز نے داتا گنج بخش زون، لبرٹی اور سبزہ زار کے علاقوں میں آپریشن کر کے پانچ ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ایک بڑے آپریشن کے دوران روہی نالے سے جھگیاں ختم کروا دی گئیں۔






