اچھرہ بازار کا مجموعی طور پر پچاسی فیصد کام مکمل،بقیہ کام تیزی سے جاری ہے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے اچھرہ بازار کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے اچھرہ بازار میں جاری اپ گریڈیشن اور بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین نے بریفنگ میں بتایا کہ اچھرہ بازار کا مجموعی طور پر پچاسی فیصد کام مکمل جبکہ بقیہ کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے اچھرہ بازار کی اپ گریڈیشن اور بیوٹیفکیشن کا کام رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر لاہور کے پرانے اچھرہ بازار کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔ ترقیاتی کاموں کے بعد اچھرہ بازار کا شمار پاکستان کے خوبصورت بازاروں میں ہو گا۔ اچھرہ بازار کو خواتین، بچوں اور فیملیز کی شاپنگ کیلئے محفوظ بنایا گیا ہے۔ اچھرہ بازار میں شاپنگ کیلئے آئی خواتین کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ واش رومز اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اچھرہ بازار میں دکانوں کا فساڈ، سائنیج اور ٹف ٹائلز سے خوبصورتی میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ اچھرہ بازار کے دکانداروں نے بازار کی اپ گریڈیشن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر نے تاجروں سے مسائل بارے بھی دریافت کیا۔اچھرہ بازار کے دکانداروں کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے بعد کاروبار میں اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button