کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف علی الصبح مریدکے شیخوپورہ پہنچ گئے۔ کمشنر لاہور نے ہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہورنے فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ میں خوراک، ادویات، متاثرین کے قیام کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے گزشتہ رات بھی مریدکے کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے مقامی افراد اور انکے جانوروں کا محفوظ انخلاء کیا گیا ہے، باقاعدہ ریلیف کیمپ فعال کردیا گیا ہے، متاثرین کو سہولیات میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وافر راشن و دیگر سامان کی فراہمی و ترسیل جاری ہے، مقامی افراد کی مدد کیلئے انتظامیہ متحرک ہے۔کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعلی کی ہدایات کے مطابق بروقت ریسکیو و ریلیف میں کوئی کواتاہی نہیں، مقامی افراد کی بروقت مدد کیلئے انتظامیہ کو مکمل وسائیل فراہم کیے جارہے ہیں، ضلعی افسران ہر ریسکیو پوائنٹ پر خود موجود ہیں، ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں، انسانی جان و مال اور مویشیوں کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں۔
Read Next
8 گھنٹے ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
4 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
Related Articles
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
1 ہفتہ ago




