محکمہ بلدیات پنجاب کی طرف سے21اضلاع کی ماسٹر پلاننگ بارے اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے اجلاس کی صدارت کی ۔

متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور میونسپل آفیسرز پلاننگ نے بذریعہ زوم لنک شرکت کی۔ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات ماریہ طارق اور نیسپاک کے نمائندگان بھی موجود تھے۔پراجیکٹ ڈا ئریکٹر ام لیلی نقوی نے مختلف اضلاع کے ماسٹر پلانز بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے ہدایت کی کہ لینڈ یوز پلانزکی منظوری کا عمل مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جا ئے۔25اکتوبر تک تمام اضلاع کو سائٹ ڈویلپمنٹ زون پلانز شیئر کر دیے جائیں۔
منصوبے کی تکمیل کے لیے فوری طور پر اضلاع میں ڈی پی ڈی سی کروائی جائیں۔ لینڈ یوز پلاننزکی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز شامل کی جائیں۔ لینڈ یوز پلانزکی منظوری میں غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیئے ۔ شکیل احمد میاں نے کہاکہ ڈیجیٹل نقشوں پر عملدرآمد کے لیے صوبائی سطح پرپلاننگ سپورٹ سسٹم سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں اے آئی لینڈ کوور ڈیٹیکشن سسٹم سے نشاندہی بھی ہوگی۔ پلاننگ سپورٹ سسٹم کی مدد سے آٹومیٹڈ زوننگ رپورٹس تیار ہوں گی۔ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ماسٹر پلاننگ پر فوری عملدرآمد انتہائی ضروری امر ہے
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیز ون کے تحت 11شہروں کی ماسٹر پلاننگ کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔





