ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں کی ملاقات، محکمہ فائربریگیڈ کی اسامیوں کی اپ گریڈیشن پر اظہارِ تشکر

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں کی سربراہی میں محکمہ فائربریگیڈ کے ملازمین کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر فائربریگیڈ عملے کے مسائل، اسامیوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں نے محکمہ فائربریگیڈ اور یو ایس اے آر ڈپارٹمنٹ کے ایم سی میں چیف فائر آفیسر، ٹیم لیڈر / کمانڈر اور ڈپٹی چیف فائر آفیسر کی آسامیوں کی اپ گریڈیشن اور طریقہ تقرری میں ترمیم سے متعلق سفارشات کی قرارداد کی منظوری پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ فائربریگیڈ کے ملازمین طویل عرصے سے اس فیصلے کے منتظر تھے اور کونسل اجلاس میں قرارداد کی منظوری سے ان کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ہے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ محکمہ فائربریگیڈ کے اہلکار شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خدمات انجام دیتے ہیں لہٰذا ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ شہر کا حقیقی ہیرو ہے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے،ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ فائربریگیڈ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ فائربریگیڈ کے لیے مزید سہولیات، عملے کی تربیت اور جدید آلات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں نے ڈپٹی میئر کراچی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ قیادت میں بلدیاتی ملازمین کے مسائل کے حل کی نئی راہیں کھلی ہیں اور امید ہے کہ محنت کشوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اقدامات جاری رہیں گے۔

جواب دیں

Back to top button