وزیر محنت و افرادی قوت شاہد عبدالسلام تھہیم کی زیر صدارت سیسی گورننگ باڈی کا 170واں اجلاس منعقد ہوا جس میں محنت کشوں، افسران اور طبی شعبہ کی بہتری کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں کمشنر سیسی میانداد راہوجو، ڈپٹی سیکریٹری لیبر اور میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں کے منٹس کی توثیق، محنت کشوں کے لیے خیرسگالی کی بنیاد پر مالی امداد میں اضافے کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔طبی شعبہ میں سروس ریگولیشنز 2023 میں ترامیم کی گئیں اور سیسی کے میڈیکل سرکلز اور ڈسپنسریوں کے اوقات کار میں تبدیلی اور مشیروں و ماہرین کے لیے خصوصی پیکج کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ دوا ساز کمپنیوں کو بقایاجات جبکہ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے فنڈز کی ادائیگیوں کی منظوری بھی دی گئی۔ کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکورٹی اسپتال کی تزئین و آرائش، اسپتالوں کے لیے طبی آلات کی خریداری اور کینسر کے علاج کے لیے بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قانونی مشیر ،مشیر فنانس اور آئی ٹی ڈائریکٹر کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سال 2024-25 اور 2025-26 کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری بھی دی گئی۔ مالی سال 2019-20 کے بیرونی آڈٹ کی منظوری دی گئی ۔ وزیر محنت شاہد عبدالسلام تھہیم نے کہا ہےکہ محنت کشوں، افسران اور طبی شعبہ کی بہتری کے لیےہر ممکن اقدام کریں گے۔ مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ طب کے شعبہ کی بہتری کے لئے جدید آلات کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ محنت کش طبقے کو اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
Read Next
1 دن ago
*حکومت سندھ اور آغا خان یونیوسٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
1 دن ago
نئے بلدیاتی قوانین میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق متعدد اہم تجاویز شامل ہیں،سید ناصر حسین شاہ
2 دن ago
*خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول 2026 میں شرکت*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جدید تین صوبائی ڈیٹا سینٹر کے قیام کا حکم، جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت*
2 دن ago
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے 15 روز کی مہلت
Related Articles
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا دورہ، جدید جی ائی ایس ٹیکنالوجی کی باقاعدہ رونمائی
3 دن ago
سید مراد علی شاہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں توانائی، ٹیکنالوجی،انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور کثیرالقومی کمپنیوں کے نمائندوں کا گول میز اجلاس*
4 دن ago


