ڈسکہ کے مسائل کے لئے زبانی جمع خرچ نہیں،عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ڈسکہ کی عوام میاں نواز شریف سے والہانہ عقیدت رکھتی ہے اور ہر انتخاب میں ڈسکہ کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر اس تعلق میں مضبوط بنایا اور میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

یہاں بات انہوں نے پسرور بائی پاس ڈسکہ کہ بحالی اور کالج روڈ کی رہ ڈیزائننگ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سی او میونسپل کمیٹی ڈسکہ الفت شہزاد کے علاؤہ مسلم لیگ ن کے پارٹی عہدیدار اور عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر بلدیات زیشان رفیق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں پر عوامی خدمت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اپنے وعدے وفا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کی عوام کو گذشتہ کئی دہائیوں سے سیوریج اور ڈرینج جیسے گھمبیر مسائل کا سامنا کر رہے تھے ان مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی ڈرینج اسکیموں کا آغاز کیا گیا ہے جن میں نئی سیوریج اور ڈرین کی تعمیر ، مرمت اور صفائی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے مسائل کے لئے زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران، شہر کی پانچ اہم روڈ کے منصوبے ٹینڈرنگ کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ کچھ پر کام کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ ذیشان رفیق نے سمبڑیال روڈ کی ڈرینج اسکیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے دوبارہ ڈیزائن کیا جا رہا ہے تاکہ نقائص کو دور کیا جا سکے۔سمبڑیال روڈ پر نیا نالہ بنایا جا رہا ہے، اور روڈ کی تعمیر نالے کی تکمیل کے بعد ہوگی، انہوں نے بتایا کہ پورے ڈسکہ میں سیوریج اور ڈرینج کو مربوط کیا جا رہا ہے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی میں آسانی ہو۔ سرکلر روڈ کی سٹریٹ لائٹس کا افتتاح رواں ماہ کیا جائے گا، اور فیملی ہسپتال سے نہر پارک تک روڈ کی تعمیر جلد شروع ہو گی۔صوبائی وزیر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ حکومت ڈسکہ کو صاف اور سرسبز بنانے کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔ "نومبر سے ہر گھر سے کوڑا اٹھانے کا نیا نظام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو ماہ میں مختلف ترقیاتی اسکیمیں شروع کر دی جائیں گی، اور ہمارا عزم ہے کہ ان تمام منصوبوں کو جون 2025 تک مکمل کیا جائے گا۔” وزیر بلدیات نے اس موقع پر عوام کو یقین دلایا کہ شہر میں ترقیاتی کام بغیر تفریق کیے جائیں گے اور ڈسکہ کی سڑکوں کی حالت میں واضح بہتری نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا، "ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پائیدار ترقی کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، لیکن ہم پر عزم ہیں کہ ڈسکہ کو ایک جدید اور ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔” صوبائی وزیر نے مختلف منصوبوں کا بھی اعلان کیا گیا، جن میں سیوریج اسکیمیں، روڈز کی تعمیر، اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں شامل ہیں۔ ذیشان رفیق نے اس بات پر زور دیا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی کام ریکارڈ وقت میں مکمل کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button