وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایات پر شہر کی اہم شاہراہوں پیچ ورک کے لئے ایل ڈی اے، ٹیپا ٹیمیں متحرک ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چھٹی کے روز مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ملتان روڈ، سبزہ زار، شالیمار لنک روڈ اور جیل روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹیپا کی جانب سے جاری پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری پیچ ورک کاموں بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں ٹیپا اور ایل ڈی اے کی 12 ٹیمیں مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔ٹیمیں دن اور رات دو شفٹوں میں سڑکوں پر پیچ ورک کر رہی ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹیموں نے مجموعی طور پر 950 سے زائد مقامات پر پیچ ورک اور گڑھوں کو کلیئر کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کی 95 مین شاہراہوں پر پیچ ورک مکمل کر رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے ٹیمیں جوہر ٹاؤن، پی آئی اے روڈ، بی او آر، غزن روڈ، خیابان فردوسی اور گلبرگ کے مختلف بلاکس میں پیچ ورک کر رہی ہیں۔ٹیپا ٹیمیں ملتان روڈ، سبزہ زار، جیل روڈ، شالیمار لنک روڈاور ایجرٹن روڈ پر پیچ ورک کے کام کر رہی ہیں۔سڑکوں سے گڑھے کلیئر کرنے سے ٹریفک کی روانی بہتر اور شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے۔
Read Next
2 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک انڈر پاس اور داتا دربار توسیعی منصوبے کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
2 دن ago
ایل ڈی اے کا14غیرقانونی سکیموں اور73 غیرقانونی کمرشل املاک کے خلاف گرینڈ آپریشن
1 ہفتہ ago
فیروزپور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وائس پریزیڈنٹ شفیق احمد بٹ کی قیادت میں وفد کی میاں مرغوب احمد سے ملاقات
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ،چیف انجینئر اسرار سعید کی بریفنگ
2 ہفتے ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ذیشان ملک کے ہمراہ داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ کا دورہ*
Related Articles
ایل ڈی اے نے مالی سال 2025-26 میں32 ارب کی آمدن،ٹاون پلاننگ کی 14 ارب 53 کروڑ روپے کی ریکوری
2 ہفتے ago
پی اینڈ ڈی کمیٹی سے منظور شدہ کیسز کے لینڈ یوز کو ہر صورت یقینی،سیٹ بیک ایریا ضرور کلیئر کرایا جائے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
2 ہفتے ago



