ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن شہر بھر میں بلاتعطل جاری ہے۔شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صفائی ٹیمیں چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہیں جبکہ دیہی یونین کونسلز میں اوپن پلاٹس کی کلیئرنس تیزی سے جاری ہے۔گلی محلوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ 39 بڑے اوپن پلاٹس کو کلیئر کیا گیا،گرینڈ ویسٹ کلئیرنس ایکٹیویٹی کے تحت گزشتہ 24 گھنٹے میں شہر کا 5 ہزار ٹن سے زائد کچرا لکھو ڈیر پہنچایا گیا۔ صفائی کے احسن اقدامات کے لیے واہگہ ٹاؤن، جلو پنڈ، تاج گڑھ، ہانڈو میں صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔عمر ٹاؤن، نشتر ٹاؤن، شاداب کالونی، کاہنہ، گجومتہ میں اوپن پلاٹس کی کلیئرنس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ہر گلی محلے کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کچرا اور عمارتی ملبہ اوپن پلاٹس میں پھینکنے سے گریز کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔
Read Next
10 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن،3 جزوی مسمار، تین سربمہر
21 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،دو مسمار
22 گھنٹے ago
"بسنت پورٹل 2027” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل 5 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا شاہ عالمی اور اردو بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ،تاجر رہنماؤں سے ملاقات
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مکمل،چار جزوی طور پر مسمار،3 سربمہر
Related Articles
ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا ملتان روڈ پر آپریشن کارپوریشن کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے ستمبر کا شیڈول جاری کر دیا
7 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3مسمار،تین سربمہر
1 ہفتہ ago
سالانہ عرس حضرت میاں میرؒ کی دو روزہ تقریبات:بہترین صفائی سہولیات فراہمی کیلئے سی ای او شہریار عارف خان خود فیلڈ میں متحرک
2 ہفتے ago

