سی ای او بابر صاحب دین کے مختلف علاقوں میں دورے،ناقص کارکردگی پر ایک سپر وائزر، 2 زونل افسران کو معطل کر دیا گیا

شہرِ لاہورمیں موثر صفائی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں گلی محلوں اور چھوٹے بازاروں میں خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز پر مامور ہیں جبکہ صفائی کی معیاری اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے سی ای او بابر صاحب دین کے مختلف علاقوں میں سرپرائز دورے بھی جاری ہیں۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے عزیز بھٹی ٹاؤن اور شالیمار ٹاؤن کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کی سرپرائز چیکنگ کے دوران علاقہ مکینوں، دوکانداروں سے بات چیت کی اور صفائی انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔علاقے میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ایک سپر وائزر، 2 زونل افسران کو معطل کر دیا گیا جبکہ شالیمار ٹاؤن کے ٹاؤن مینجر رائے شاہد کو فائنل وارننگ جاری کرتے ہوئے ٹاؤن کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی گئی۔عزیز بھٹی ٹاؤن میں بھی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سپر وائزر فاروق، زونل افسر رانا فیصل اور شالیمار ٹاؤن سے کاشف جوہن کو معطل کر دیا گیا۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب وژن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں افسر وہی رہے گا جو کام کرے گا، شہر لاہور کی صفائی پر کسی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہیں۔افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔شکایات کے فوری ازالے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button