صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 8 ترقیاتی سکیموں کیلئے 27ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پہلے اجلاس میں مختلف سیکٹر زکی 8ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 27ارب 84کروڑ 25لاکھ 39ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں وزیر اعلیٰ انٹرن شپ پروگرام کیلئے 1 ارب روپے، معذور افراد کی امداد کے لئے وزیر اعلیٰ ہمت کارڈ پروگرام کیلئے 1 ارب 94کروڑ 45لاکھ 39ہزار روپے، ضلع منڈی بہاؤ الدین میں گجرات سرگودھا روڈ کی بحالی کیلئے 67لاکھ روپے، ٹھاٹ پائل روڈ کی بحالی کیلئے 4 ارب 50کروڑ روپے، ترہاڈا ملتان خورد روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب، 52کروڑ 50لاکھ روپے، ضلع سرگودھا میں بھیرہ ملکوال شاہ پور ساہیوال روڈ سیکشن جھاوریاں تا شاہ پور روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 94کروڑ روپے، ضلع باؤنڈری خوشاب تک خوشاب پائل چکوال روڈ کی بحالی کیلئے 4 ارب 18کروڑ 70لاکھ روپے اور ضلع بھکر میں باؤنڈری خوشاب سے دریا خان تک گیروٹ آدھی کوٹ ،رنگ پور کلور کوٹ سڑک کی بہتر و بحالی کیلئے 6 ارب 4کروڑ 60لاکھ روپے شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button