*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کینال روڈ، عبدالحق روڈ جوہر ٹاؤن اور اڈا پلاٹ کا دورہ۔جاری کاموں کاجائزہ لیا*

وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر صوبائی دارالحکومت کی شاہراہوں کاپیچ ورک جاری ہے اورڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کی نگرانی میں ایل ڈی اے اورٹیپاکی ٹیمیں متحرک ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کینال روڈ، عبدالحق روڈ جوہر ٹاؤن اور اڈا پلاٹ کا دورہ کیا اورجاری کاموں کاجائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید بھی ان کے ہمراہ ہمراہ تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کینال روڈ پر ڈاکٹر ہسپتال کے قریب یوٹرن پر جاری کاموں کابھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کوبریفنگ میں بتایاگیاکہ شہریوں کی سہولت اور یو ٹرن کو نمایاں کرنے کے لیے ماحول دوست پینٹ کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ہسپتال سے کھوکھر چوک تک پیچ ورک آج رات مکمل کر لیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے عبدالحق روڈ جوہر ٹاؤن کے اطراف ایل ڈی اے ٹیموں کی جانب سے جاری پیچ ورک کابھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے افسران کوپیچ ورک کا معیار یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوۓ کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر شاہراہوں کو گڑھوں سے کلیئر کر رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پہلے مرحلہ میں 89 سڑکوں کو پیچ ورک اور گڑھوں سے کلیئر کیا جائے گا۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے اڈا پلاٹ کے اطراف پارکنگ ایریا اور لینیر پارک کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔انہیں بریفنگ میں بتایاگیاکہ اڈا پلاٹ کے ایک طرف سڑک کشادہ کی گئ ہے اور تجاوزات ہٹا کر پارکنگ ایریا ڈویلپ کیا گیا ہے۔پارکنگ ایریا میں ٹف ٹائل، لینئر پارک کو خوبصورت بنایا گیا ہے۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے، کنٹریکٹر اور متعلقہ عملہ موجود تھا۔

جواب دیں

Back to top button