وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) سعید غنی کی زیر صدارت کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ریونیو اہداف،جاری آپریشنز اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔وزیر بلدیات نے تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے پر ذور دیا۔عوام کے مسائل کو فوکس کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کی بھی ہدایت کی گئی
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، ارکان گورننگ باڈی رکن سندھ اسمبلی یوسف بلوچ، علی احمد جان، ڈی جی کے ڈی اے شجاعت حسین و دیگر شریک ہوئے۔