لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے بلدیہ عظمٰی نے 23 ارب تخمینہ لاگت کی 149 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز آپ لوڈ کر دیئے

بلدیہ عظمٰی نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 23 ارب روپے لاگت کی 149 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز اپ لوڈ کر دیئے ہیں۔وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے لاہور کے لئے خصوصی پیکج کے تحت یونین کونسلز کی سطح پر گلیوں اور سڑکوں کی بحالی اور تعمیر کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ان میں شہری اور دیہی یونین کونسلز دونوں شامل ہیں۔ان گلیوں اور سڑکوں کو ترجیح دی گئی ہے جن کی حالت زیادہ خراب ہے۔ٹینڈرز 8 نومبر کو ڈالے جائیں گے۔ای ٹینڈرنگ سے تخمینہ لاگت سے کم ٹینڈرز آنے کے امکانات کی وجہ سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے مطابق کنٹریکٹرز کو واضع کر دیا گیا ہے کہ کام اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ٹی ایس کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔جس کی انتہائی شفاف اور ایمانداری سے شروعات کی گئی ہے۔لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دیگر مراحل میں بھی شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔میرٹ پر ٹینڈرز اور ورک آرڈر جاری کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button