ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا میاں میر ہسپتال کا اچانک دورہ، مختلف وارڈز کا معائنہ، سہولیات کا جائزہ لیا

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے میاں میر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ، سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے ایم ایس ہسپتال کو وارڈز میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ لی. ڈی سی لاہور نے انتظامی امور کو سراہا اور اسپتال انتظامیہ کو برقرار رکھنے کی تلقین کی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور مریضوں کے لواحقین سے بات چیت کی اور سہولیات سے متعلق دریافت کیا. ڈی سی لاہور نے ایم ایس ہسپتال کو مریضوں کو بر وقت اور بہترین طبی سہولیات کی بھی فراہمی کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ مریضوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور ڈاکٹرز و سٹاف مریضوں کے ساتھ مشفقانہ پیش آئیں. مریضوں اور لواحقین نے بہترین سہولیات کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی سی لاہور اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا.

جواب دیں

Back to top button