ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بی ایچ یو شاہ پور ہسپتال میں انتظامی امور و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا. سی او ہیلتھ نے مختلف شعبہ جات کے بارے میں ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے فلاحی مرکز صحت کی تعمیر و مرمت کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا. ڈی سی لاہور نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اسٹور روم میں ادویات کے معیار کی چیکنگ کی اور ادویات کی معیاد کا بھی جائزہ لیا. ڈی سی لاہور نے اندراج رجسٹر کی چیکنگ کی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے موقع پر سی او ہیلتھ کو مریض اور لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی اور سی او ہیلتھ سے مریضوں اور لواحقین سے سہولیات اور مفت علاج سے متعلق سوال پوچھے اور مریض اور لواحقین مفت علاج اور بہترین سہولیات کی فراہمی سے مطمئن ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ صفائی ستھرائی کے بھی بہترین انتظامات یقینی بنائے. انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بروقت علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہئے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہسپتالوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے.
Read Next
2 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
2 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
3 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
3 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
5 دن ago






