صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ لاہور کی مختلف شاہراہوں کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ لاہور کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا۔ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، ٹریفک روانی بہتر بنانے بارے دریافت کیا۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے منصوبے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ٹھوکر انٹری پوائنٹ پر سڑک کی توسیع کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس اور ڈیوائیڈرز کو بہتر کیا جائے گا۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے موٹروے اور ملتان روڈ کے اطراف ٹریفک مسائل میں واضح کمی آئے گی۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ہدایت کی کہ شہر کے داخلی راستوں کو تاریخی ورثوں سے مماثلت دی جائے،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر صفائی اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے اطراف میں شجرکاری کی جائے۔ٹھوکر چیک پوسٹ کو بہتر بنانے کی ہدایت، خوبصورتی میں اضافہ کیلئے لین مارکنگ بھی کی جائے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ لاہور کے قدرتی حسن کو نکھارنے کیلئے تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button