کمشنر لاہور کی پولیو ٹیموں کو 5سال کی عمر کے تمام بچوں کا ریکارڈ فیلڈ میں ساتھ رکھنے کی ہدایت

کمشنرلاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈی سی آفس نادر ہال میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی سی لاہور سید موسی رضا اور مبصرین نے انسداد پولیو مہم کیلئے پولیو ٹیموں کی کارکردگی بارے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی لاہور کے جی پی ایس مائکروپلان کے تحت انسداد پولیو مہم پر اطمینان کا اظہار کیا اور انسداد پولیو کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ایپ کے استعمال کو خوش آئند قرار دیا۔ ایپ کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے روز کی پولیو مہم میں چند ٹیموں کو ایپ کے استعمال میں مشکل پیش آئی ہے جس پر کمشنر لاہور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن فیلڈ ٹیموں کو ایپ استعمال میں مشکل پیش آئی ہے انکو فورا راہنمائی فراہم کی جائے، پولیو ٹیمیں 5 سال کی عمر کے تمام بچوں کا ریکارڈ فیلڈ میں ساتھ رکھیں اور تمام افسران اور پولیو ٹیم انچارجز انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلیے مکمل فوکس کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم مستقل معزوری سے بچاؤ کی مہم ہے، پاکستان کے مستقبل کو محفوظ کرنا ہے، انسداد پولیو قومی فریضہ ہے اس میں غفلت قومی فرض سے غفلت ہے، پولیو ٹیمیں جانفشانی سے کام کریں، والدین اور شہریوں سے اپیل ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں، دو پولیو قطرے ہر بچے کیلئے ضروری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button